شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی شراب منشیات اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم

پتوکی شراب منشیات اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم

پتوکی (تحصیل رپورٹر ) پتوکی شراب منشیات اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم سنوکر کلبوں نے بھی جوئے کے اڈوں کا روپ سادھ لیا۔نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ۔ پولیس چوکی سٹی پتوکی کا عملہ خاموش ۔تفصیلات کے مطابق شہر پتوکی اور گردونواح کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا جگہ جگہ جسم فروشی ، منشیات اور شراب کا ملنا انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے سب سے گھمبیر صورتحال چوکی سٹی کی ہے جس کے علاقے پرانی منڈی مزمل بازار کاشف چوک ،ماجرا جہاں پر کسی بھی وقت شراب اور منشیات خریدی جاسکتی ہے ۔اسی طرح پرانی منڈی میں ہی واقع مشہورومعروف ہیرا منڈی جہاں پر جسم فروشی کے ساتھ ساتھ شراب اور منشیات بھی بآسانی دستیاب ہیں اکثر نوجوان کاندھوں پر بیگ لٹکائے ہیرا منڈی کا وزٹ کرتے نظرآتے ہیں نوجوانوں کا یوں بے راہ روی کا شکارہونا والدین کے لئے کسی صدمہ سے کم نہیں جبکہ دوسری طرف سنوکر کلبوں پر بھی ٹوکن والا جوا سرعام کھیلا جانے لگا۔عوام چوکی سٹی کے خلاف پھٹ پڑی ۔عوامی سماجی مذہبی اور شہری حلقوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اڈوں کے خلاف فوری کاروائی کرے تاکہ سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج کاشمالی وزیرستان میں آپریشن "ضرب عضب" کا اعلان