تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:وکلاء کی اکثریت میرے ہاتھ ہے اوران کے مسائل حل کرونگا، میاں کلیم امان ایڈووکیٹ

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) وکلاء کی اکثریت میرے ہاتھ ہے اور کامیابی کے بعد تمام وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر میاں کلیم امان ایڈووکیٹ نے تحصیل کچہری پتوکی میں وکلاء کے اعزازیہ میں دی گئی دعوت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزیدکہا کہ وکلاء برادری کا تحفظ میری اولین ترجیہا ت میں شامل ہے۔میرے دروازے وکلاء کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔وہ اپنے مسائل کیلئے ہر وقت میرے پاس آسکتے ہیں۔انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔تقریب میں صدر چوہدری ذاکر حنیف،ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدرندیم رضا خاں،راجہ رستم ظہیر ایڈووکیٹ،میاں ارشد،محمد عاصم،سرفراز امجد میؤ،چوہدری ابراہیم ایڈووکیٹ سمیت سینکروں وکلاء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  ویمن ورلڈ کپ،آسٹریلیا کی پاکستان کو 92 رنز سے شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker