شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پتوکی کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پتوکی کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

پتوکی (نامہ نگار)ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پتوکی سید ثقلین بخاری کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ۔63بوتل شراب اور ایک پسٹل برآمد ۔پانچ ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد سلیم کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پانچ منشیات فروشوں جن میں زمان، عمران، محمد ریاض، اصغر علی، محمد خالدشامل ہیں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے 63بوتل شراب ایک پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں پولیس نے گرفتار ہونے والے تمام منشیات فروشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوا دیا ہے ۔تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور یہ مہم جاری رہے گی ۔اس سلسلہ میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی جار ی رکھے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: تھانہ صدر دیپالپور کا معائنہ . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی