شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او کا چھاپہ۔مویشی چوری کرنے والے گینگ کے دوارکان گرفتار

تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او کا چھاپہ۔مویشی چوری کرنے والے گینگ کے دوارکان گرفتار

پتوکی(نامہ نگار) ڈی ایس پی پتوکی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او کا چھاپہ۔مویشی چوری کرنے والے گینگ کے دوارکان گرفتار۔لاکھوں روپے مالیت کے مویشی برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی عاطف معراج کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو نے چھاپہ مار کر مویشی چوری کرنے والے چور گینگ کے دوارکان ایوب اصغراور ندیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی برآمد کر لئے گرفتار ہونے والے مویشی چور گینگ کے ارکان کے خلاف ضلع اوکاڑہ اور ضلع قصور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں اور پولیس کو مطلوب تھے ۔تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مویشی چوری کرنیو الے چور گینگ کے دونوں ارکان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے سٹی پولیس پتوکی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوا دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی