شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:ہلہ چوک میں ویگنوں سے جگا ٹیکس لینے کے تنازعہ پردو گروپوں میں تصادم

پتوکی:ہلہ چوک میں ویگنوں سے جگا ٹیکس لینے کے تنازعہ پردو گروپوں میں تصادم

پتوکی(نامہ نگار) پتوکی ہلہ چوک میں ویگنوں سے جگا ٹیکس لینے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ۔اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا سٹی پولیس پتوکی نے 22افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلا تکے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو کو اطلاع ملی کہ ہلہ چوک پتوکی میں پتوکی سے لاہور جانے والی ویگنوں سے جگا ٹیکس وصول کرنے کے تنازعہ پر د وگروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ہے اور اس دوران اندھا دھند ہوائی فائرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلہ چوک میں خوف وہراس پھیل چکا ہے اور کشیدگی پائی جاتی ہے ایس ایچ اوسٹی پتوکی کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شرو ع کر دی ۔تھانہ سٹی پتوکی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف کی رپورٹ پر سٹی پولیس پتوکی نے جگا ٹیکس وصول کرنے کے تنازعہ میں ملوث دونوں فریقوں کے 22ارکان جن میں عابد محمود، محمد صدیق، حافظ ایوب، جمیل ، محمد نعیم ، سیف ، نوید، شوکت گل،احسن،افضل ڈوگر شامل ہیں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ محسن علی سندھو نے میڈیا کو بتایا کہ جگا ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔اگر کسی نے ویگنوں سے جگا ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  بہاول پور،ڈینگی وائرس میں مبتلا دوافراد ہسپتال میں داخل
error: Content is Protected!!