شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:گلی اورمحلوں میں سنوکر،بلیئرڈکلب اور ویڈیو گیمزکی آڑمیں سرعام

پتوکی:گلی اورمحلوں میں سنوکر،بلیئرڈکلب اور ویڈیو گیمزکی آڑمیں سرعام

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی میں گلی اور محلوں میں سنوکر، بلیئرڈ کلب اور ویڈیو گیمز کی آڑ میں سر عام جواء چھو ٹے بچوں اور سکول سے بھا گنے والے طلباء4 نے ان کلبوں کو اپنی پناہ گا ہیں بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے مختلف محلوں با زا روں اور گلیوں جن میں ہلہ رو ڈ، دربا ر بابا عبا س رو ڈ ، محلہ ملک پورہ،برف خانہ رو ڈ، احمد نگر ، کا شف چوک ، امام بار گاہ با زار ، با زا ر حسن پتوکی ، شا دمان کالونی ، کہنہ رو ڈ، بکر منڈی ، بدر کالونی ، چرچ رو ڈ، بھیڈیاں اور دیگر علا قے شامل ہیں۔ ان جگہوں پر سنوکر کلب ، بیلیئر ڈ کلب اور ویڈیو گیم پر سر عام جواء کھیلا جا رہا ہے۔ اور سکولوں سے بھا گے ہو ئے طالبعلم اور چھو ٹے بچے ان جگہوں پر آکر اپنا وقت گزا رتے ہیں جس کی وجہ سے ان بچوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے۔ اور یہ بچے دن رات اس جگہ پر کھیلنے کے ساتھ ساتھ بے راہ روی کا شکا ر ہو رہے ہیں۔ مگر مقامی انتظامیہ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجو دآنکھیں بند کر رکھی ہیں اور ان کو پوچھنے والا کو ئی نہیں جو کہ سر ا سر زیا دتی اور نا انصافی ہے عوامی سما جی حلقوں اور مختلف تنظیموں جن میں ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ شہر بچا ؤ تحریک پتوکی کے جنرل سیکر ٹری حاجی محمد اسلم ، انجمن تاجران نشاط رو ڈ کے جنرل سیکر ٹری میاں ظہیر عبا س، اور سٹی پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکر ٹری شیخ احسن سلیم اور شہباز انور مانیکا نے ڈی ایس پی پتو کی ، ڈی پی او قصور، اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پتوکی کے مختلف مقامات پر قائم سنوکر کلب، بیلئیرڈ کلب اور ویڈیو گیم کی آڑ میں ہونے والے دھندے کو بند کروایا جا ئے تاکہ بچوں اور طالبعلموں کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  ابوظہبی ٹیسٹ، تیسرے دن پاکستان نے 4 وکٹ پر 266 رنز بنا لیے