تازہ ترینعلاقائی

ملک بھر کی طرح پتوکی میں بھی محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترم سے منایا گیا

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)ملک بھر کی طرح پتوکی میں بھی محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترم سے منایا گیا ۔ محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پرانی منڈی پتوکی سے نکالا گیا ۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد امیر کچھی ، تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ رانا عظمت حیات ، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن ، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں ، پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری ، چوہدری محمد یوسف ، مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ، سابقہ ناظم عمران شاہد بٹ، کونسلرحاجی محمد آصف سعیداور مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم ، شیخ محمد پرویز ،چوہدری سبحان خاں اور دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ جلوس کے ساتھ رہے ۔محرم الحرام کا جلوس مختلف بازاروں اور سڑکو ں سے ہوتا ہوا دربار لعن کے لال پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  عوام کا مسیحا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker