تازہ ترینعلاقائی

تھانہ سٹی پتوکی کےسب انسپکٹراوراسکے بیٹےکو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نےفائرنگ کر کےشدید زخمی کردیا

پتوکی (تحصیل رپورٹر )تھانہ صدر پتوکی کے علاقے بھونیکے موڑ کے قریب تھانہ سٹی پتوکی کے سب انسپکٹر اکبر غنی اور اسکے بیٹے عثمان غنی کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔سب انسپکٹر کو چار گولیاں اور اسکے بیٹے کو ایک گولی لگی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے سب انسپکٹر اکبر غنی اہم مقدمہ کی تفتیش کے بعد شیخوپورہ سے اپنی موٹر سائیکل نمبری1871/LELپر واپس پتوکی آرہے تھے کہ ملتان روڈ بھونیکے موڑ کے قریب دو پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا۔اورسب انسپکٹر کی مزاحمت پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں سب انسپکٹر عبدالغنی کو چار گولیاں لگیں جب کہ اس کے بیٹے عثمان غنی کو جو اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا ایک گولی لگی واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او تھانہ صدر کے علاقے بھونیکے موڑ کے قریب پہنچ گئے جہاں زخمی سب انسپکٹر اکبر غنی اور اسکے بیٹے کو پتوکی THQہسپتال منتقل کیا۔پتوکی ہسپتال کی انتظامیہ نے تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمی سب انسپکٹر کو فوری طور پر پتوکی سے لاہور ہسپتال ریفر کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker