
پتوکی(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے چھاپے ۔گیس ری فلنگ کرنے والے تین افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کو اطلاع ملی کہ پتوکی اور گردونواح میں نثار احمد، تنویر احمد اور طارق عزیز سرعام پابندی کے باوجود گیس کی ری فلنگ کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے چھاپے مار کر تینوں ملزمان کو سرعام گیس ری فلنگ کرتے ہوئے پکڑ کر تھانہ سٹی پتوکی کے حوالے کر دیا ہے ۔پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے ۔