شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اے سی پتوکی آصف ڈوگر کا سستا رمضان بازار کا دورہ

اے سی پتوکی آصف ڈوگر کا سستا رمضان بازار کا دورہ

پتوکی (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قصرر محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ شہریوں کو رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی اور ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے، اوراوپن بازار میں سبزیوں، پھلوں، دالوں سمیت دیگر اشیا کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار پتوکی، کے دورہ کے موقع پر کیا، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور ایس ایچ او سٹی محسن علی سندھو اور سٹی پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خان بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔ انہوں نے سبزیوں، پھلوں، دالوں، آٹے، گھی اور چینی سمیت سستے رمضان بازاروں میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کیلئے آنیوالی شہریوں سے بھی قیمتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور رمضان بازاروں میں کئے جانیوالی انتظامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے ہدایت کی کہ ایگری فیئر پرائس شاپس پر اعلی کوالٹی سبزیوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے، یقینی بنایا جائے کہ رمضان بازاروں کے سٹالز پر بہتر کوالٹی پھل، سبزیاں، آٹا، گھی کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی ہو۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد جہاں شہریوں کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی ہے وہیں اوپن مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنا بھی ہے جس کا فائدہ بھی عام آدمی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  نئے صوبوں کے قیام کیلئے14رکنی پارلیمانی کمیشن کی تشکیل