تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی حکومت بنائےگی، چوہدری منظوراحمد

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابقہ رکن قومی اسمبلی چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ صرف پنجاب میں اپنی حکومت بنائے گی ۔ بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ سڑک کے درمیان جنگلے لگا کر ایک سو ارب سے زائد رقم ڈبونے والے ضیاالحق کے سیاسی وارث نے لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ 16 دسمبر کو قصور میں وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا تاریخی جلسہ عام سے خطاب سیاست کا رخ بدل دے گا ۔ان خیالات کا اظہار اانہوں نے پتوکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری جمیل احمد کلس ، رانا عبدالشکور خاں ایڈووکیٹ ، کنور ممتاز خاں ، امجد علی میو اور مسز ناصرہ ارشد بھی موجود تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے حکمرانوں نے لوٹ کھسوٹ کے ریکارڈ توڑ دیئے کبھی قرض اتارو ملک سنوارو کبھی جاگ پنجابی جاگ ۔ کبھی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ۔ سستی روٹی ۔پیلی ٹیکسی سکیم کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دوراقتدار میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شروع کیا اور اس وقت 72 لاکھ خاندانوں کو گزارہ الاؤنس دیا جا رہا ہے اور ساری دنیا اس پروگرام کو سپورٹ کر رہی ہے ۔ 85 کارپورشینوں میں ساڑھے پانچ لاکھ مزدوروں کو 12 فیصد حصے کا مالک بنایا ۔ ملازمین کی تنخواؤں میں 150 فی صد اضافہ کیا ۔ اور زراعت کے اندر بھی انقلابی اقدامات کیئے اور 18 ویں ترمیم کو منظور کروا کر اختیارات صوبوں کو منتقل کیئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹی نے آئین دیا اور آج صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چھ اکاءؤں کو ملا کر فیڈریشن کو بچاکر رکھا ہوا ہے ۔ لیکن سازشی عناصر جو سازشیں کر رہے ہیں وہ دراصل پیپلز پارٹی کے خلاف نہیں ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں ۔ لیکن ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بے بہا قربانیاں دیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کے پودے کی آب پاری کی ۔ اس لیے ہمیں ہر قیمت پر جمہوریت کا دفاع کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ۔ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے جس کو بھی امیدوار نامزد کیا جائیگا ۔ پارٹی کارکن اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور طریقے سے ان کا ساتھ دیں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر الائنس کے خلاف ہوں لیکن پارٹی کے ہر فیصلے کو سرخم تسلیم کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ حکومت نےرینجرزاختیارات میں90روزکی توسیع کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker