
پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی میں محکمہ واپڈا کے ٹرانسفارمر پرانے اور بوسیدہ ہوگئے اکثر خراب رہنے لگے آئے روز کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے لگی۔تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق پتوکی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ واپڈا کی طرف سے لگائے گئے ٹرانسفارمر پرانے اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے اکثر خراب رہنے لگے ہیں ایک روز میں ہی کئی کئی ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر بجلی بند کر دی جاتی ہے شدید گرمی اور حبس میں شہریوں اور تاجروں کو شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بچوں بوڑھوں خواتین اور مریضوں کو سخت کوفت برداشت کرنا پڑتی ہے جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ھے سول سوسائٹی نیٹ ورک ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، کوارڈنیٹر ملک محمد اکمل اور ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ نے ایس ای واپڈا قصور، چیرمین واپڈا اور وفاقی وزیر بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں پرانے اور بوسیدہ ٹرانسفارمر فوری طور پر اتار کر نئے لگائے جائیں تاکہ بجلی کی بار بار بندش کا خاتمہ ممکن ہوسکے اور شہریوں کو کوفت اور ذہنی اذیت سے نجات مل سکے۔