تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پولیس تشدد سےہلاک ہونے والے لڑکے کاقتل پولیس گردی ہے، ینگ لائرزایسوسی ایشن

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے پھولنگر کے رہائشی تین لڑکے محمد آصف کا قتل کھلم کھلا پولیس گردی ہے حکومت اس سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے ان خیالات کا اظہار ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ نے ، امتیاز احمد چوہدری ایڈووکیٹ ، ساجد مجیدایڈووکیٹ، میاں غلام حیدرایڈووکیٹ کے ہمراہ اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس نے جس انداز میں نوجوان کو گن پوائنٹ پر زبردستی اٹھایا ۔ برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کیا اور الٹا لٹکا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جو کہ سراسر ظلم زیادتی، ناانصافی اور درندگی کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ صدر پتوکی میں اتنا بڑا سانحہ پیش آیا مگر ایس ایچ او صدر پتوکی حالات و واقعات سے لاعلم رہے جو کہ افسوسناک بات ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنماؤں نے ڈی پی او قصور ، ڈی آئی جی پنجاب پولیس شیخوپورہ رینج ، آئی جی پنجاب پولیس ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس واقع کا نوٹس لے کر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں ۔تھانہ صدر پتوکی اور تھانہ سٹی پھول نگر کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker