تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:مبینہ پولیس تشدد،نوجوان کی ہلاکت پرورثاءکااحتجاج

پتوکی(نامہ نگار) پتوکی میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے تھانے کے سامنےاحتجاج کیا اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔پتوکی میں سٹی پھول نگر تھانے کی پولیس نے گزشتہ روز تین نوجوانوں کو چوری ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ملزمان پر تھانے میں مبینہ طور پر بدترین تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان دم توڑ گیا۔نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل لواحقین نے تھانہ پھول نگر کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے دوسرے نوجوان کا کہنا تھا رات بھر تشدد کیا گیا ۔ ورثا نے اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  شیطان کے اُستاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker