تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، چار مرد اور تین خواتین حراست میں

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ۔چار مرد اور تین خواتین کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی علی حسن شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ رانی نامی خاتون درس والی گلی مل خاں ٹاؤن میں قحبہ خانہ چلا رہی ہے اگر ریڈ کیا جائے تو وہ پکڑے جاسکتے ہیں جس پر ایس ایچ او کی ہدایت پر سب انسپکٹر رانا مختار احمد ، لیاقت علی ، محمد دین ، نذیر احمد ، غلام رسول اپنی سرکاری گاڑی پر اطلاع کے مطابق ریڈ کیا تو پولیس کو دیکھتے ہوئے بدنام زمانہ رانی بلوچنی موقع سے فرار ہوگئی اور سہیل احمد ، ایوب ، محمد مقبول، محمد نوید اور خواتین میں صفیہ بی بی ، صائمہ بی بی اور کوثر بی بی کو وہاں سے ہراست میں لیکر انکے خلاف زیر دفعہ 371/371abمقدمہ درج کر کے قصور جیل بھیج دیا گیا ہے پولیس کی اس کاروائی پر عوامی سماجی حلقوں میں سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:غیرمعیاری سلنڈر،غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے، رانا محسن غلام صابر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker