تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:موسلا دار بارش, گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

TMA barish ka pani stillپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی میں موسلا دا ر بارش ۔ گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا ۔ پانی صوبائی اسمبلی کے رکن محمود انور چوہدری کی رہائش گاہ سمیت کئی سرکاری دفاتر میں داخل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ہونے والی تیز اور موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں پورے شہر کی گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ۔تحصیل کونسل پتوکی کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گٹر سسٹم فلاپ ہونے کے باعث بارش کا پانی تحصیل کونسل پتوکی ۔ پولیس چوکی پتوکی ، غلہ منڈی ، سبزی منڈی ، بھیڈیاں ، ایم سی پرائمری سکول ، اور صوبائی اسمبلی کے رکن محمو دانور چوہدری کی رہائش گاہ سمیت کئی جگہوں پر داخل ہوگیا جب کہ بارش کا پانی کئی دکانوں میں بھی داخل ہوگیا جس کے باعث شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ اور تاجروں کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا پورے شہر میں بازاروں اور گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے تمام کاروباری ادارے اور مراکز بند ہوگئے اور درجنوں موٹر سائیکل او رگاڑیاں پانی میں بند ہوگئی شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور تاجروں نے تحصیل کونسل پتوکی کے عملہ کی غفلت ، لاپرواہی اور نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بہتر سے بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button