تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:سابقہ حکومت کی نسبت ہم نے تعلیم کابجٹ 100فیصد کیاہے، رانامحمداسحاق خاں

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے)قومی اسمبلی کے رکن رہنما مسلم لیگ نواز رانا محمد اسحاق خاں نے پتوکی تحصیل میونسپل کمیٹی میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ہونے والی تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکومت کی نسبت ہم نے تعلیم کا بجٹ 100فیصد کیا ہے ۔ 178ارب کے سالانہ بجٹ میں سے 200ارب مقرر کیا ہے جو کل بجٹ کا 26فیصد ہے ۔ ہم نے تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے اور قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا ہے ۔ پاکستان میں روزانہ 7ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کرکے ہم ملک میں سبز انقلاب لائیں گے۔ پنجاب حکومت نے 10ار ب کا اینڈوومنٹ فنڈ قائم کر کے ذہین طلباء و طالبات جو اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے انکی مالی مدد بذریعہ وظائف کی ہے تا کہ وہ اپنی تعلیم نہ صرف جاری رکھ سکیں بلکہ اعلیٰ کارکردگی پر بیرون ملک بھی تعلیم حاصل کر سکیں ۔ انکو بیرون ملک پڑھائی کیلئے بھی پنجاب اینڈوومنٹ بورڈ رقم فراہم کریگا۔ بچوں کو انکی پڑھائی میں مزید مدد کیلئے لیب ٹاپس بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ حکومت پنجاب نے یوتھ فیسٹیول میں 12عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ حکومت پنجاب نے نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی ترویج کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے اول ،دوئم اور سوئم آنے والے نوجوانوں محمد رضا نورانی،محمد طاہر،اسد اقبال،اعجاز،یسین،اویس،کاشف،صادق،علی اور دیگر میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:شاہین سائنس اکیڈمی کا نہم کارزلٹ شانداررہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker