علاقائی

پتوکی:طالب علم کا اعزاز،پانچویں کے سالانہ امتحانات میں ضلع بھرمیں دوسری پوزیشن

پتوکی ﴿سٹاف رپورٹر ﴾ فرسٹ نیشن سکول پتوکی کے طالب علم کا اعزاز، پانچویں کلاس کے سالانہ امتحانات میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات سال 2012 ئ میں ضلع بھر کے 96 ہزار کے قریب طلباو طالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں فرسٹ نیشن سکول پتوکی کے طالب علم حسن طارق نے ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ جس پر قصور میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں فرسٹ نیشن سکول کے طالب علم حسن طارق کو دوسری پوزیشن لینے پر کپ دیا گیا ۔ جبکہ جمبر خودر کے ایک طالب علم نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور اس طرح تحصیل پتوکی کو فرسٹ اور سکینڈ پوزیشن لینے پر اعزاز حاصل ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا: پانچویں اورآٹھویں کلاس کے امتحانات یکم فروری2012سے شروع ہورہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker