تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: سیکر ٹری صحت پنجاب کے احکامات نظرانداز

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سیکر ٹری صحت پنجاب کے احکامات نظر انداز ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے بااثر ایم ایس نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔مقتول کے ورثاء کا ایم ایس کے خلاف شدید احتجاج ۔ چیف جسٹس سے فوری از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق آدھن کے رہائشی منظور احمد کی بہن ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئی جس پر مقتولہ کے ورثاء نے محکمہ صحت کے حکام کو درخواست دی جس پر سیکرٹری صحت پنجاب نے انکوائری کر کے ایم ایس کو سیکشن 6ایکٹ 2006آرڈر نمبر NO-S-O-(GC)M-49/2008کے تحت ڈاکٹر کو معطل کر دیا تھا تاہم بااثر ہونے کی وجہ سے معطل ہونے کے باوجود بااثر ایم ایس نے سیکرٹری صحت کے احکامات کے باوجود اپنی سیٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جس پر مقتولہ کے بھائی منظور احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر بااثر ایم ایس کے خلاف قانونی کاروائی کر کے انصاف کے تقاضے پورے کریں ورنہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول میں اے پی ایس کے شہداء کے لیے منعقدہ تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker