تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ٹرانسپوٹروں کوغنڈہ گردی کے ذریعے طالب علم بھتہ مافیا کے ساتھ مل کرپریشان کررہے ہیں

pattokiپتوکی(نامہ نگار)ٹرانسپوٹروں کو ہراساں تشدد اور غنڈہ گردی کے ذریعے غیر طالب علم عناصر بھتہ مافیا کے ساتھ مل کر پریشان کررہے ہیں اور ہمارے کاروبار کو تباہ کرکے مالی نقصان پہنچایا جارہا ہے جو کہ سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے مرکزی چیرمین اعظم خان نیازی پنجاب بس اونر ایسویسی ایشن چیرمین حاجی عبدالعزیز صدر حاجی خالد جنرل سیکرٹری محمد اعجاز ضلع قصور کے صدر محمد اسلم خاں تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری محمد سخی سندھو اور ضلع اوکاڑہ کے صدر ملک ظفر اقبال نے مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہر روزتحصیل پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر ہماری نان سٹاپ کوچز کو غنڈہ عناصر اور بھتہ خور غیر طالب علم عناصر زبردستی روک لیتے ہیں قیمتی شیشے اور سکرین توڑ دیتے ہیں اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کیش بھی چھین لیا جاتاہے انھوں نے کہا کہ ہماری بسوں کی حفاظت کے لئے مامور عمل کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے ہمیں روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے انھوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے بلاک کرکے اے ۔سی۔کوچز کی توڑ پھوڑ کی جاتی ہے اور یہ غیر طالب علم غنڈہ عناصر ایک منظم مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک ہے۔آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے رہنماؤ ں نے مقامی و ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ ہم کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button