علاقائی

پتوکی: ٹرک، موٹر سائیکل میں ٹکر،3 بہن بھائی جاں بحق

پتوکی(تحصیل رپورٹر)پتوکی میں چونیاں روڈ پر ٹر ک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین بہن بھائی جا ں بحق ہوگئے ہیں۔پرانی منڈی کابیس سالہ مبشر اپنےآٹھ سالہ بھائی مد براور بارہ سالہ بہن عائشہ کوموٹر سائیکل پر سکول چھوڑنے جارہا تھا ،،کہ پرانی منڈی اوور ہیڈ برج پر مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹر ک نےٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں بچے موقع پر جبکہ مبشر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ٹر ک ڈرائیور ٹر ک سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈڑائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تحفظ مقدس اوراق فاؤنڈیشن ڈسکہ کے زیراہتمام ’’واک برائے خسرہ آگاہی مہم‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker