تازہ ترینپاکستان

پنجاب کی نگران کابینہ کا تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان

لاہور(پاک نیوز) پنجاب کی نگران کابینہ نے رضا کارانہ طور  پر  تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان کردیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے شفاف، آزادانہ اورپرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دوران اجلاس قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ شہداء کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کے لیے محکمانہ رولز میں نرمی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں حادثات میں شہید پولیس اہلکاروں کی بیواؤں کے لیے مالی امداد 2500 سے بڑھا کر 25 ہزار  روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

Related Articles

Back to top button