تازہ ترینکھیل

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ سیل) پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، محمد حفیظ کو ڈراپ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی دکھانے پر تین کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل، شاہین آفریدی، آصف علی اور حسین طلعت کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا، راحت علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، آصف علی، حسین طلعت، بابر اعظم، راحت علی۔ رومان رئیس کو انجری کے سبب قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، جبکہ عمر امین، محمد حفیظ، حارث سہیل، عامر یامین، کامران اکمل، عمر اکمل، محمد عرفان ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔ آئی سی سی نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ بون میچ ریفری مقرر کردیا، میچز کو پاکستانی امپائرز سپروائز کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی توئنٹی سیریز یکم اپریل سے 3 اپریل تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی، ٹکٹوں کی آئن لائن فروخت شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button