تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کے دورہ منسوخی،پی سی بی کا تھینک ٹینک پیربیٹھےگا

اسلام آباد ﴿بیورو چیف﴾بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کا تھینک ٹینک پیرکو سرجوڑ کر بیٹھے گا جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ بنگلہ دیش ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہو گیا ہے اس بات کو قبول کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ذرائع کے مطابق پیر کو پی سی بی کا تھینک ٹینک سرجوڑ کر بیٹھے گا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کریگا ۔آئی سی سی میں نائب صدر کی نامزدگی سمیت کسی بھی معاملے پر جلد بازی نہیں کی جائے گی ۔سابق کرکٹرز سے بھی رابطہ کیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان لیگ اور سٹار انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل چیرٹی میچز کے انعقاد کی منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:سراغ رساں کتے رسہ گیرکے گھرپہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker