تازہ ترینکھیل

PCBسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، شعیب ملک بی کیٹیگری میں شامل

لاہور(سپورٹس نمائندہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے، عمر اکمل کو ترقی دے کر اے کیٹیگری جبکہ سابق کپتان شعیب ملک کو بی کیٹیگری کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے جنرل منیجر میڈیا ندیم سرور کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 42 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ اور ریٹینر شپ کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا۔ کیٹیگری اے میں 8، بی میں 6 اور سی میں 7 کرکٹرز شامل ہیں جبکہ 21 کرکٹرز کو ریٹینر شپ کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے ساتھ ساتھ ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمدحفیظ، سابق کپتان یونس خان، شاہد آفریدی، عمر گل، سعید اجمل، عبدالرحمن اور عمر اکمل شامل ہیں۔ بی کیٹیگری سابق کپتان شعیب ملک، توفیق عمر، اظہر علی، اسد شفیق، جنید خان اور اعزاز چیمہ پر مشتمل ہے جبکہ سرفراز احمد، عدنان اکمل، حماد اعظم، وہاب ریاض، عمران فرحت، فیصل اقبال اور ناصر جمشید کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کو ریٹینر شپ میں رکھا گیا ہے ان میں خالد لطیف، سہیل تنویر، اویس ضیا اور رضا حسن جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں ۔ دوسری جانب دورہ سری لنکا کیلئے تینوں طرز کی ٹیموں میں شامل کئے جانے والے محمد سمیع کو سینٹرل کنٹریکٹ میں یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو : دن دہاڑے بیچ بازار قتل ہونے والے نوجوان ہندو تاجر کے مبینہ قاتل گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker