تازہ ترینکھیل

معین خان کو غلطی کا احساس ہے،قوم سے معافی مانگ چکے،سزا نہیں ہوگی،پی سی بی

کراچی،لاہور(نامہ نگارز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کا اعلان کرچکے ہیں،معین خان نے قوم سے معافی مانگ لی مزید کارروائی نہیں ہوگی جبکہ معین خان کا کہنا ہے کہ ان کا دامن صاف ہے،قوم ان کا کیرےئر جانتی ہے،غلطی صرف اتنی ہے کہ کھانے کیلئے غلط جگہ کا انتخاب کیا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کے خلاف مزید کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے،معین خان کو کوئی سزا نہیں دے رہے،وطن واپس بلایا تھا وہ آگئے،پی سی بی کے مطابق معین خان کو اپنی غلطی کا احساس ہے،وہ قوم سے معافی مانگ چکے ہیں،بطور چیف سلیکٹر ورلڈ کپ معین خان کی آخری اسائمنٹ تھی اور وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ہمراہ بطور آفیشل موجود تھے جبکہ معین خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرادامن صاف ہے،دنیا کو میرے کیرےئر کا پتہ ہے،غلطی صرف اتنی ہے کہ کھانے کے لئے غلط جگہ کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے کہنے پر واپس آیا ہوں،بورڈ کا حکم سر آنکھوں پر،چےئرمین سے بات کرکے ملاقات کا وقت لوں گا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں نئی صبح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker