کھیل

انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ : پی سی بی الیون بیٹنگ ناکام

انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں پی سی بی الیون کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام ہوگئی۔ دبئی میں جاری میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے اپنی اننگز دوسو انہتر رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔ میچ کے دوسرے دن پی سی بی الیون نے بغیر کسی نقصان کے تئیس رنز سے شروع کی۔آفاق رحیم سترہ ، ناصر جمشید بارہ،عثمان صلاح الدین تئیس اور فواد عالم سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کچھ دیر قبل تک پی سی بی الیون نے چار وکٹوں کے نقصان پر چورانوے رنز بنائے تھے۔ محمدایوب اٹھائیس اور حارث سہیل ایک رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کے کرس ٹریملٹ نے دو،مونٹی پنیسر اور گریم اونینینز نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 92 رنز سےشکست دیکر سیریز 2-1 سے جیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker