پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم میں دراڑ، اے این پی نے اتحاد چھوڑنے کا اعلان کردیا

پشاور(پاک نیوز)پی ڈی ایم اتحاد میں دراڑ، اے این پی کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہاپوزیشن کے 10 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ڈی ایم کے اے این پی کو نوٹس کے معاملے پر پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں شوکاز نوٹس پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی  نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اےاین پی شوکاز کے معاملےپرپی ڈی ایم سے ناراض ہوئی۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے پریس کانفرنس کی۔ امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھاکہ کسی جماعت یا فرد کو اختیار نہیں کہ وہ اے این پی کو شوکاز نوٹس دے، ہم وضاحت کیلئے تیار تھے لیکن اجلاس نہیں بلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلا مقابلہ جیتنے پر بھی وضاحت ہونی چاہیے تھی، لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہوگیا ہے تو اس پر بھی وضاحت ہونی چاہیے تھی۔امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھاکہ اس شوکاز کا واضح مطلب ہے کہ یہ ہماری ساکھ کو متاثر کرنا چاہ رہے ہیں، واضح ہے کہ ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، کیا جلدی تھی اس نوٹس کی؟ مولانا کے صحتیاب ہونے کا انتظار کرتے اور بعد میں اجلاس بلالیتے، یہ واضح ہے کہ کچھ جماعتیں اپنے مقاصد کیلئے پی ڈی ایم کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔سینیئر نائب صدر کا کہنا تھاکہ طویل مشاورت کے بعد اس نتیجے میں پر پہنچے ہیں کہ ذاتی ایجنڈے کی حصول کیلئے پی ڈی ایم کو استعمال کیا جارہا ہے، جنہوں نے شوکاز نوٹس دیا کہ انہوں نے خود ہی پی ڈی ایم کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھاکہ میں نائب صدر اور میاں افتخار  نے ترجمان اور دیگر رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے عہدے چھوڑ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے ایسی شاندار مہمان نوازی کی کہ پاوں زمین پرنہیں لگنے دئیے۔نوجوت سنگھ سدھو

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. This is the right blog for anyone who wants to find out about this topic. You realize so much its almost hard to argue with you (not that I actually would want…HaHa). You definitely put a new spin on a topic thats been written about for years. Great stuff, just great!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker