پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم نے حکومت کو گھر بھیجنے تک مارچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کو گھر بھیجنے تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔13 نومبر کو کراچی، 17 نومبر کو کوئٹہ اور 20 نومبر کو پشاور کی سڑکوں پر نکلیں گے، آخری ریلی لاہور میں ہوگی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائے گا۔پی ڈی ایم نے فیصلہ سنادیا اور کہا کہ اب یہ تحریک عمران خان کو گھر بھجوا کر ہی ختم ہو گی ، یہ عمران خان سے نجات کی تحریک ہے ۔اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر بھی غورہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کےخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرلیا جبکہ  مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker