تازہ ترینعلاقائی

نارووال:اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ مہینہ رمضان المبارک ہی ہے،پیر ضیا المصطفےٰ حقانی

نارووال﴿نامہ نگار ﴾ماہ رمضان و قرآن باعثِ شفاعت ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ مہینہ رمضان المبارک ہی نزولِ قرآن ،وصال سیدہ فاطمہ ،وصال سیدہ خدیجہ و سید ہ عائشہ رضی اللہ عنہم ،غزوۂ بدر اور شہادت حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا مہینہ ہے ۔ آمد ماہِ رمضان المبارک پر نبی کریم  نے فضائل پر فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرما کر اس کا استقبال فرمایا ۔استقبال رمضان المبارک کا جلسہ سنتِ نبوی  ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان ﴿نیازی﴾ کے چیئرمین شوریٰ معروف عالم دین علامہ پیر ضیائ المصطفےٰ حقانی آف لاہور نے بزم رضائے محمد  ضلع نارووال کے زیر اہتمام 8ویں سالانہ جلسہ استقبال رمضان المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک اویسیہ پاکستان و سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا حدیث شریف ہے کہ جس طرح سیدنا یعقوب علیہ السلام کو اپنے بارہ بیٹوں میں سے سیدنا یوسف علیہ السلام سے زیادہ پیار تھا اسی طرح اللہ تعالیٰ کو بارہ مہینوں میں سے ماہِ رمضان المبار ک سب سے پیارا ہے ۔ماہِ رمضان کی قدر کرنے والا جنتی ہے ۔با جماعت نمازِ تراویح کا اہتمام سنتِ فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ ہے ۔قومِ مسلم عبادات ماہِ رمضان المبارک سے قربِ خداوندی حاصل کرے ۔حکومت اشیائ خورد و نوش کی قیمتوں میں نصف حد تک کمی کر کے رضائے الہٰی حاصل کرے ۔صدر بزم رضائے محمد  ضلع نارووال مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی اور چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے کہا ماہ رمضان المبارک ملت اسلامیہ کی تربیت کا مہینہ ہے ۔روزہ قربِ الہٰی کا ذریعہ اور ماہِ رمضان کی راتوں کا قیام انسان کو روحانی تسکین عطا کرتا ہے ۔جلسہ سے مولانا محمد ارشد اویسی ، مولانا محمد اعظم عطاری ،حافظ سیف الرحمن اویسی ،قاری ممتاز احمد ضیائ ،علامہ حافظ محمد طاہر ضیائ ،قاری غلام ربانی قادری ، اور مولانا عبد الوحید ربانی نے بھی اظہار خیال کیا ۔جبکہ معروف ثناخوان محمود الحسن صدیقی ،محمد سجاد اویسی ،حافظ غلام مصطفےٰ اویسی ، محمد ذیشان اشرف اور دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سر سبز پاکستان ہم سب کی شدید خواہش ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker