تازہ ترینعلاقائی

گستاخِ رسول ﷺ عذاب دنیا و آخرت کا مستحق ہے ،پیر تبسم بشیر

اسلام آباد+مری(پریس ریلیز ) قائد تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے دربار عالیہ زاہدیہ قاسمیہ موہڑہ شریف پر حضرت پیر اولیاء بادشاہ سجادہ نشین و حضرت پیر اونگ زیب بادشاہ کی زیر صدارت تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخِ رسول ﷺ عذاب دنیا و آخرت کا مستحق ہے ۔ گستاخ پادری اور یہودی مل کر بھی شان رسالت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ قہر خدا وندی ان گستاخانِ رسول ﷺ کا مقدر بن چکا ہے ۔مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات ایمانی پر بار بار حملے کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے ۔ اظہار آزادی کے نام پر ہم اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی توہین ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ عالم اسلام متحد ہو کر گستاخانِ رسول ﷺ کے قلع قمع کے لئے میدان میں آئے ۔ قوم مسلم مغربی فکر سے آزادی حاصل کر کے عظمت رسول ﷺ کی پاسبان بن جائے ۔اسلام کسی بھی مذہب کے بانی کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ عالمی امن کے لئے احترام اسلام و بانئ اسلام ضروری ہے ۔پاکستانی حکمران فلم چلانے او ربنانے والے جملہ ظالم افراد پر مقدمہ چلانے کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کریں ۔ توہین رسالت پر مبنی فلم امریکی دہشت گردی ہے ۔ مذاہب میں تصادم دنیا کو تباہی کے دہانے پر لے جائے گا۔ امریکی پادری ٹیری جونز اور فلم بنانے والے یہودی افراد کو عالمی مجرم قرار دے کر پھانسی دی جائے ۔ عظمت رسول ﷺ پر ہم اپنی جانیں قرآن کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق کسی مذہبی یا مذہب کے بانی کی گستاخی جرم ہے ۔دنیا میں خون مسلم کو بہا کر توہین قرآن اور گستاخئ رسالت کے مرتکب ہو کر مغرب یہ سمجھتا ہے کہ وہ دنیا پر قابض ہو جائے گا یہ اس کی بھول ہے ۔بلکہ یہی طرز عمل اس کی تباہی و بربادی کا سبب بنے گا۔قوم مسلم کی تاریخ غازیوں سے بھری ہوئی ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر مغربی دنیا توہین قرآن و صاحب قرآن کر کے اپنے خبث باطنی کا اظہار کر رہی ہے ۔جس سے مغرب کا بد نماں چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر ہو گیا۔ انبیاء کرام علیہم السلام کی فلمیں بنا کر عام آدمی سے تشبیہ دینا کفار کا طریقہ ہے ۔ ناموسِ رسول ﷺ کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو لیبیا میں اپنے سفیر اور عملہ کی ہلاکت تو یاد آتی ہے مگر محسن انسانیت حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی شان میں گستاخیاں کیوں نظر نہیں آتیں ۔آخر پر اجلاس میں ڈاکٹر محمد عرفان موہڑوی ،ملک مظہر حسین اعوان مرکزی انجمن محبان اولیاء پاکستان ،صوفی امانت علی قاسمی ،محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں  قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن 14خطرناک اشتہاریوں سمیت22جرائم پیشہ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker