تازہ ترینعلاقائی

علامہ اقبال نے کے دو قومی نظریہ کو پروان چڑھایا،پیر تبسم اویسی

نارووال(پریس ریلیز)علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کے دو قومی نظریہ کو پروان چڑھایا ۔ شاعر مشرق رحمۃ اللہ علیہ عشقِ رسول ﷺ سے سرشار اور محبت اولیاء کرام سے آراستہ تھے ۔اپنے شعروں کے ذریعے قوم مسلم کو خواب غفلت سے جگایا ۔فکر و نظر پر غلامئ مصطفےٰ ﷺ کا پہرا بٹھا کر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے حصولِ پاکستان کی منزل کو قریب کیا ۔آفاقی شاعر ہونے کے ناطے آج بھی قومِ مسلم کے لئے آپ کے اشعار شفا یابی عطا کرتے ہیں ۔پاکستان میں نت نئے مسائل اور بحران مقاصدِ حصول پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہیں ۔اقبال کا پاکستان نظام مصطفےٰ ﷺ کا گہوارہ ہونا چاہیے ۔فرقہ پرستی ، برادری ازم اور سیاسی انتشار سے عوام پاکستان مایوسی کی حد تک پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔وطن عزیز فکر اقبال کا فروغ ہمارے مسائل کا حل ہے ۔حکمران مشاہیر پاکستان کے ایام پر سرکاری تقاریب کا اہتمام کروا کر نسل نو کو اپنے قومی ہیروز کے کارہائے نمایاں سے روشناس کروائیں ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ غوثیہ چوبارہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا وطن عزیز میں آئے روز حادثات شامت اعمال ہیں۔کراچی رینجرز ہیڈوارٹر پر حملہ انتہائی شرمناک فعل ہے ۔علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ ہمیں اتحاد و یکجہتی سے ملک و قوم کی خدمت کا درس دے گئے ۔ حکمران فحاشی و عریانی اور بے پردگی پر قابو پا لیں تو ملک سے 90%جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے سر مست اور اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے شاہیں آج بھی لبیک یا رسول اللہ ﷺ لانگ مارچ کے ذریعے پاکستان کی فضاؤں کو نعرۂ رسالت یا رسول اللہ سے معطر و معنبر کررہے ہیں۔ اس موقعہ پر محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،ملک محمد سعید اورصاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی مہمانانِ خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتا ل میں مبینہ طور پر پچاس سے زائد بچوں کی ہلاکت کے الزامات کی تحقیات کے لئے کمشنر بہاولپور کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker