تازہ ترینعلاقائی

نارووال:ذکرامام حسین رضی اللہ عنہ سے دین ودنیا میں سر بلندی ملتی ہے ،پیرسید منور

نارووال (نامہ نگار )ذکر امام حسین رضی اللہ عنہ سے دین و دنیا میں سر بلندی ملتی ہے ۔ نواسۂ رسول کی قربانی تا قیامت قرآن و اسلام اوربانئ اسلام کی تعلیمات کو غلبہ دے گئی۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔تاریخ اسلام ذکر حسین رضی اللہ عنہ پر آہ و فغاں کرتی نظر آتی ہے ۔واقعہ کربلا اتفاقی سانحہ نہیں بلکہ مشیت ایزدی کی علامت ہے ۔یزید کو حق پر کہنے والے اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔موجودہ دور میں یزیدیت کی حمایت کرنے والا قومِ مسلم کا باغی قرار دیا جائے گا ۔یزید باطل و ظلم تھا جو مٹ گیا جبکہ امام حسین رضی اللہ عنہ آج بھی زندہ ہیں اور حق ہمیشہ زندہ رہتا ہے ۔حکمران کردار حسین رضی اللہ عنہ سے راہنمائی حاصل کر کے ملتِ اسلامیہ کی ڈگمگاتی کشتی کو دنیا کے بھنور سے نکالنے کا سامان کریں ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے محفل ذکر حسین رضی اللہ عنہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل پاک کی صدارت حضرت پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف نے فرمائی۔ محفل ذکر حسین رضی اللہ عنہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشر اویسی نے کہا امام حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا میں قربانی کی نئی تاریخ رقم فرمائی ۔خاندان نبوت نے اپنے مقدس خون سے اسلام کی ایسی آبیاری فرمائی کہ اب تاقیامت کوئی یزیدی رُخ اسلام کو پر اگندہ نہ کر سکے گا۔ شہادتِ نواسۂ رسول ﷺصبر و رضا ،استقامت و کرامت اور عبادت و بندگی کی عظیم داستان چھوڑ گئی جس سے ملتِ اسلامیہ تا حشر راہنمائی حاصل کر تی رہے گی ۔یزیدی لشکر نے خاندانِ رسول پر پانی بند کر کے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا مگر امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے عظیم صبر سے یزیدی پتھردلوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ۔محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،حافظ محمد عرفان اسلام ،صاحبزادہ عاصم بشیر اویسی اور صوفی اللہ دتہ واصفی نے کہا کہ قومِ مسلم کی تقدیر امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے بدل ڈالی۔حامیان اسلام تا قیامت غم حسین رضی اللہ عنہ میں آنسو بہا کر عقیدتوں کا خراج پیش کرتے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی میں پاکستان سپرلیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker