پاکستانتازہ ترین

اس شخص کو گورنربنارہے ہیں جو جیالوں کو نہیں جانتا،پیر پگاڑا

peer pagaraکراچی(نامہ نگار) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا نےکہا ہےکہ مخدوم احمد محمود نے ایک گھنٹہ قبل گورنرپنجاب بنائے جانےکی اطلاع دی۔ صدر زرداری اس شخص کو گورنربنارہے ہیں جو جیالوں کو نہیں جانتا ،نہ ہی جیالے اسے پہچانتے ہیں، نفع نقصان کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے خود کرنا ہے۔کراچی میں پیرصاحب پگارا سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نےملاقات کی ۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیرپگارا نے کہا مخدوم احمد محمود پنجاب کے گورنر بننے جارہے ہیں، اب وہ مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر نہیں رہے۔ پیرپگارا نے کہا مخدوم احمد محمود کو گورنربنانےکے فیصلے پرنفع نقصان کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہوگی۔پیرپگارا نےکہا کہ مخدوم احمد محمود کو گورنرپنجاب بنائے جانے کی اطلاعات تھیں،باضابطہ طورپرانہوں نے حتمی فیصلے سے ایک گھنٹہ قبل مطلع کیا۔ پیرپگارا نے پاکستان پیپلزپارٹی سے را بطوں کی تردید کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ ان کی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کے ساتھ مل کرملک کی بہتری کیلئے کام کریگی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گوگیرہ کے قریب 15لاکھ سر کی قیمت والا خطرناک ڈکیت منیر عرف منی مارا گیا . پولیس زرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker