تازہ ترینعلاقائی

نارووال:اسلام میں ہیپی نیو ائیر کا کوئی تصور نہیں، پیر تبسم اویسی

downloadنارووال(پ ر)اسلام میں ہیپی نیو ائیر کا کوئی تصور نہیں ۔نئے عیسوی سال پر ہلٹر بازی ،شراب نوشی ،عیاشی و فحاشی کے پروگرام حدود اللہ کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔اسلام نیا سال ہو یا نیا مہینہ عبادتِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ ﷺ و شریعتِ مصطفےٰ ﷺ کی پابندی کا حکم دیتا ہے ۔مسلمانوں کا سال ہجری سال ہے جس کی ابتداء و انتہاء قربانی و ایثار کے جذبہ سے تعبیر ہے ۔مغرب زدہ نوجوان اور مادر پدر آزاد افراد ہیپی نیو ائیر جیسے خرافات سے معاشرہ کو پراگندہ کر رہے ہیں۔نیا سال آئے تو شکرانہ ربی ادا کرنا چاہیے ۔نبی کریم ﷺ نے اپنے ماننے والوں کو خوشی و غم میں اظہار تشکر ،صبر ورضا اور عبادت خدا کی تلقین فرمائی ہے ۔پاکستانی قوم اگر مغربی فرسودہ رسومات کو چھوڑ کر شریعت اسلامیہ کی پابند ہو جائے تو ملک میں نفاذِ نظام مصطفےٰ ﷺ ہو سکتا ہے جس میں ملک و ملت کی فلاح ہے ۔ان خیالات کا اظہارقائد تحریک اویسیہ پاکستان و سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکز اویسیاں میں درس قرآن مجید کی پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا یہود و نصاریٰ کی مماثلت کرنے والے بروز حشر اُن کے ساتھ ہوں گے۔ رسول اکرم ﷺ سے محبت کرنے والے اور سنتِ رسول ﷺ کی پابندی کرنے والے اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کے ساتھ ہوں گے ۔ اب فیصلہ قومِ مسلم کی نوجوان نسل کو خود کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری سے قبل ہی مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں 155روپے تک اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker