تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:سیدہ فاطمۃ الزاہرہ جنتی عورتوں کی سردار تھیں،پیر غلام رسول اویسی

گوجرانوالہ﴿نامہ نگار﴾تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر حضرت پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے کہا ہے کہ سیدہ فاطمۃ الزاہراہ رضی اللہ عنہاجنتی عورتوں کی سردار تھیں۔ان کی سیرت خواتین اسلام کے لئے مینارۂ نور ہے ۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو نبی کریم نے جنتی عورتوں کی سردار فرمایا۔ آپ کے شوہر حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ولیوں کے سردار اور بیٹے حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ عنہما جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں ۔عبادت و ریاضت ،زہد و تقویٰ سخاوت و غمگساری اور دین مصطفےٰ پر سختی سے عملداری حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا طرۂ امتیاز ہے ۔وہ گذشتہ روز تحریک اویسیہ پاکستان کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف پر قدیمی سالانہ عظمت خاتون جنت رضی اللہ عنہ کانفرنس سے صدارتی خطاب فرما رہے تھے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو تین عظیم نسبتیں حاصل تھیں۔وہ سید الانبیائ کی بیٹی،سید الاولیائ رضی اللہ عنہ کی زوجہ اور سید الشہدائ رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ تھیں۔ دین اسلام پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بیٹوں کا بڑا احسان ہے ۔جنہوں نے شجر اسلام کواپنے خون سے آبیار کیا ۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا پردہ ایسا کہ زمین نے بھی آپ کے قدم کو نہ دیکھا ۔جائے نماز پر حالتِ نیند میں اگر سر سے چادر ہٹ جائے تو سورج حیا کا مارا طلوع نہیں ہوتا ۔ سیرت و کردار میں سنتِ رسول کی پیکر سیدہ فاطمۃ الزاہراہ رضی اللہ عنہا آج کی مسلمان عورتوں کو پیغام دے گئیں کہ تمہاری عزت و عفت گھر کی چاردیواری میں ہے ۔حقوقِ نسواں کے علمبرداروں کو سیرتِ زہراہ رضی اللہ عنہا سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے حضرت میاں غلام اویس اویسی ،صاحبزادہ علی رضا اور محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان نے کہا بہو ،بیٹیاںاغیار کے رسم و رواج کو ترک کر کے امہات المومنین اور بناتِ رسول کی سیرت کو اپنائیں ۔عورت کو اسمبلی ،کلب یا سڑک پر احتجاج سے حقوق نہیں ملیں گے ۔عورتوں کے حقوق تو بانیٔ اسلام حضرت محمد مصطفےٰ نے آج سے چودہ صدیاں پہلے متعین فرما دئیے۔ عورت شمعِ محفل بن کر نہیں چراغ ِ خانہ رہ کر ہی دنیا و آخرت میں عزت و مقام پا سکتی ہے ۔مسلم خواتین محافل میں سیرتِ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بیان کر کے قوم کی بیٹیوں کا مقدر سنوار سکتی ہیں ۔کانفرنس میں سحری و افطاری کے اوقات سمیت ملک بھر میں شدید لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت کی گئی ۔قائدین تحریک اویسیہ پاکستان نے کہا جو حکومت عوام کو سہولیات اور بنیادی حقوق نہیں دے سکتی اُس کو عوام پر حکمرانی کا بھی کوئی حق نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ناراض بلوچوں کو منانے کی کوشش کریں گے ،سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker