پاکستانتازہ ترین

کراچی:سندھ حکومت سے اصولی اختلاف ہے،پیر پگارا

کراچی(مانیٹرنگ سیل) سلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ نے کہا وہ سندھ حکومت سے کسی بلیک میلنگ نہیں بلکہ بلدیاتی نظام پر اختلافات کی وجہ سے الگ ہوئے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے بلدیاتی نظام پر اختلافات کی وجہ سے الگ ہوئے تھے ،ہم کسی بلیک میلنگ کی وجہ سے علیحدہ نہیں ہوئے ، لہذا حکومت میں واپسی کا سوال نہیں ہی پیدا نہیں ہوتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، محمد حسین محنتی اور دیگر موجود تھے ۔ پیرپگارا نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام سندھ کے عوم کے ساتھ زیادتی ہے ، اس لیے عوام اسے مسترد کرچکے ہیں۔اس موقع پر جماعت سلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کو تمام تر تفصیلات لکھ کر دی ہیں، اور تمام سیاسی جماعتوں کااس مسئلے پر ایک جیسا موقف ہے ، انہوں نے کہا کہ پیرپگارا سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جار ی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کی ساری باتیں درست ہیں مگر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker