پاکستانتازہ ترین

کسی عہدے کی لالچ نہیں، مسلم لیگیوں کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں،پیر پگارا

peer pagaraکراچی (نامہ نگار) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگار نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کی لالچ نہیں لیکن مسلم لیگیوں کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں ۔وہ بدھ کے روزکنگری ہاؤس میں نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔اس موقع پر اس موقع پر غلام مصطفی کھراور فرید اللہ خان جمالی بھی موجود تھے ۔پیر پگارا نے کہا کہ مسلم لیگ ف سے جو جانا چاہتا ہے وہ چلا جائے ہم کسی کو روکیں گے نہیں ،تمام رہنما سیاسی فیصلوں میں آزاد ہیں لیکن میری اولین ترجیح تمام مسلم لیگیوں کو ایک مرکز پر جمع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے میری رشتہ داری ہے اور ان سے اسی رشتہ سے ملاقات بھی ہوگی، ہمارے سیاسی راستے الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشورہ دینے کیلئے ہمارے بزرگ رہنما ظفراللہ جمالی اور مصطفی کھر موجود ہیں۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر پگارا نے غلام مصطفی کھر کو مسلم لیگ (ف) پنجاب کا صدر جبکہ سابق وزیر اعظم ظفراللہ خان جمالی کے بیٹے فریداللہ جمالی کو مسلم لیگ (ف) بلوچستان کا صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سابق رہنما منصب جاکھرانی نے مسلم لیگ (ف) میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں  شاہینوں کا شاہین ،ہمارااقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker