تازہ ترینعلاقائی

نارووال :یخ عبد القادر جیلانی دنیا ئے ولایت کے سرتاج ہیں،پیر تبسم بشیر

نارووال ﴿ پریس ریلیز﴾شیخ عبد القادر جیلانی دنیا ئے ولایت کے سرتاج ہیں ۔علم ظاہری اور باطنی کے حصول کے لئے طویل سفر فرما کر درجہ ٔ قطبیت پر فائز ہوئے ۔غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ نے خانقاہ کو علم و عمل سے زینت دی ۔ملتِ اسلامیہ کی ڈگمگاتی نائو کو بھنور سے نکال کر غلبۂ اسلام کی تحریک چلائی ۔شاہ و گدا ،ادنیٰ و اعلیٰ ،پیرو جوان اور امیر و فقیر سب آپ کے وعظ و نصیحت کا اثر قبول کرتے ۔فرقوں میں بٹی قوم مسلم کو اتحاد و امن کی طرف راغب فرمایا ۔ تصوف و روحانیت میں محراب و منبر کو مرکزی مقام دیا ۔ رہبانیت کی فکر کا فقدان کر کے طریقت کو شریعت محمدی ö کا تابع گردانا ۔سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ ،بیک وقت ایک بہتر مفسر ،پایۂ کے مفکر ،منبر کے خطیب ،بلند پایہ ادیب ،مصلیّٰ کے امام ، شہرۂ آفاق پیر اور یکانۂ روزگار مفتی تھے ۔غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے خلفائ کے ذریعے پوری دنیا میں اشاعت اسلام فرمائی ۔آج صوفیائ کرام اور مشائخ عظام کو حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے نورانی کردار کو عام کر کے پاکستان میں نفاذِ نظامِ مصطفےٰ ö کی تحریک تیز کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے آستانہ عالیہ واصفی پر عظیم الشان ’’ ماہانہ محفل گیارہویں شریف ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدارت حضرت پیر محمد ظہور واصف سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف نے فرمائی جبکہ ملک مظہر حسین اعوان چیف آرگنائزر مرکزی انجمن محبان اولیائ پاکستان اور محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان مہمانان خصوصی تھے ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ حامیان اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔آپ نے سیاست دانوں پر اثرو رسوخ رکھ کر بغداد کو مرکز اسلام بنایا ۔تحریر و تقریر سے تبلیغ دین کا فریضہ سر انجام دیا ۔تصوف کو راہبانیت سے آزاد کرایا ۔انہوں نے کہا آج پھر ملکی سیاست پر اولیائ امت کی گرفت ہونا ضروری ہے تاکہ مذہب و سیاست سے تشدد کا خاتمہ ہو سکتے ۔کانفرنس سے صوفی اللہ دتہ واصفی ،محمد عاصم بشیر اویسی ،خلیفہ تنویر احمد واصفی، محمد الیاس واصفی اور محمد افضل واصفی نے بھی اظہار خیال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ پرہمارےاورمتاثرین کےشدید تحفظات ہیں، فاروق حیدر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker