پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی کے سامنےپیف پارٹنرز کا لیڈران کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت دھرنا

پیف پارٹنرز کا لیڈران کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت دھرنا

لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کے سامنے ایک بار پھر پیف پارٹنرز دھرنا دینے پہنچ گئے۔ مہنگائی کے ستائے اور صوبائی وزیرتعلیم اور ایم ڈی پیف کے ڈسے ہوئے پیف پارٹنرز اپنے حق کے لیے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پہنچ گئے۔ پہلی بار ہے کہ اس دھرنے کی کال کسی تنظیم نے نہیں دی بلکہ پیف پارٹنرز اپنی مدد آپ کے تحت دھرنا دینے پہنچے ہیں۔ بعد میں اپیسا کے صدر سید شبیر ہاشمی اور اے پی پی آئی کے چئیرمین پروفیسر فیصل عدنان نے بھی پیف پارٹنرز کی حمایت کا اعلان کردیا اور دھرنے میں پہنچ گئے۔ یاد رہے آج شام 5 بجے صوبائی وزیرتعلیم نے پیف پارٹنرز کے لیڈران کو مٹینگ کے لیے بلایا ہوا تھا جس کو پارٹنرز نے مسترد کردیا اور خود پارٹنرز بغیر کسی لیڈر شپ کے دھرنے دینے پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے اب جو مذاکرات ہونگے وہ کھلے میدان میں ہونگے بند کمروں میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کامران فیصل کیس: فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker