پاکستانتازہ ترین

پیف پارٹنرزکادھرنادوسرے ہفتے میں شروع، مراد راس نے پیف پارٹنرز کو ن لیگی قرار دے دیا

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں پیف پارٹنرز کا دھرنا دوسرے ہفتے میں شروع ہوگیا۔ مراد راس نے پیف پارٹنرز کو ن لیگی قراردیکر دھرنا دینے والوں کے مطالبات مسترد کردیے۔ پیف پارٹنرز کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں ملے گا ہم ادھر ہی بیٹھے رہیں گے۔ اگر عیدالضحی بھی لاہور میں کرنا پڑی تو کریں گے۔ عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران کئی اساتذہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر ایم ڈی پیف سی او لاہور اور پولیس انتظامیہ نے پیف پارٹنرز کے ساتھ مذاکرات کیے.ایم ڈی پیف نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سوموار اورمنگل کے دو دن میں ان کے سابقہ واجبات ادا کردیں گے مگر اسی دن صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے پیف پارٹنرز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا.انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دھرنا دینے والے ن لیگی ہیں اور جب تک شفاف تحقیقات نہیں ہوجاتی پارٹنرز کو فنڈ مہیا نہیں کیے جائیں گے۔ پیف لیڈران شبیر ہاشمی، خضرحیات گوندل، فرید بنگش، پروفیسر عدنان فیصل، میڈم نیلم، آصف کھوسہ اور چوہدری مقصود نے آج پھر نئے عزم کے ساتھ اپنا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنے پیف پارٹنرز کو پیغام دیا کہ اگر کل تک ایم ڈی نے وعدہ پورا نہ کیا تو پنجاب بھر سے پیف پارٹنرز لاہور دوبارہ پہنچے گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button