پاکستانتازہ ترین

سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے چیئرمین منتخب

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 19ارب روپے مالیت کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی۔

لاہور(پاک نیوز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈا ئریکٹرز کا پہلا اجلاس صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے سردار آفتاب اکبر ایم پی اے کوبورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ایم ڈی پیف ندیم سرور نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہااور اس توقع کا اظہار کیا کہ پیف بورڈ ممبران کے تجربے اوردانش سے صوبے کے متوسط طبقات میں تعلیم کے نور کو پھیلانے میں نمایاں مدد ملے گی۔ اجلاس میں ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو پیف کے تعلیمی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اجلاس نے فیصلہ کیا کہ الحاق شدہ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سے متعلق درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولوں کو 50فیصد کی بجائے 80فیصد ادائیگیوں کے حوالے سے سمری سیکرٹری سکولز کو بھجوائی جائے گی۔منظوری ہونے کے بعد سکولوں کو 80فیصد ادائیگیاں ہونا شروع ہو جائیں گی اور 20فیصد فنڈز ان سکولوں کے طالب علموں کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ نئے بورڈ کو 13خارج شدہ سکولوں کا الحاق بحال کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیف کے مختلف انتظامی، مالی اور تعلیمی امور پر بھی غور کیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیف کے سالانہ بجٹ 2020-21کی منظوری بھی دی،بجٹ کا کل حجم 19ارب روپے سے زائد ہے۔اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم، ایم پی اے ثانیہ کامران، آئی ٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر باسط خان، بیرسٹر سید رضا علی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فا رمل بیسک ایجوکیشن ڈویلپمنٹ نے شرکت کی،جبکہ ایم این اے شاندانہ گلزار خان نے بذریعہ سکائپ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی(سپورٹ سروس) سید ساجد ترمذی، ڈپٹی ایم ڈی (آپریشن) شاہد اسماعیل مرزا، ڈپٹی ایم ڈی (فنانس)زبید الحسن اور دیگر ڈائریکٹرز بھی موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button