تازہ ترینعلاقائی

جمبر:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں رفیق ماڈل سکول جمبر کی پہلی پوزیشن

جمبر(نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنرز سکو لز کا تعلیمی معیار جانچنے کے لیے ہرسال ایک امتحان لیتاہے جس کو کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (QAT) کہا جاتا ہے۔ پیف اس ٹیسٹ کے پیپرز سے لیکر امتحانی عملہ تک ہر کام اپنی زیر نگرانی کراتا ہے اور پیپرز چیک کرنے کی ذمہ داری بھی آپ نبھاتا ہے۔اس میں پنجاب بھرکے پیف سکول شرکت کرتے ہیں۔ اس امتحان میں تحصیل پتوکی میں رفیق ماڈل گرلز ایلیمنٹری سکول جمبرپہلی پوزیشن پر رہا۔رفیق ماڈل سکول کے طلبہ نے99 فیصد نمبر حاصل کیے۔ رفیق ماڈل سکول کو ٹاپ کرنے پر بچوں کے والدین نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے پچھلے سال ہونے والے کیو اے ٹی میں بھی رفیق ماڈل سکول جمبر نے 100 فیصد نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  اعتزار احسن نے بھی سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker