
لاہور(پریس ریلیز)بین الاقوامی سطح پر عروج کی بلندیوں کو چھونے والا ادارہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی صاحب کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا پنجاب ایجوکیشن فاٶنڈیشن آپکی توجہ کا منتظر ہے۔ * پیف* سکولز میں معیاری تعلیم حاصل کرنے والے تیس لاکھ غریب طلبا۶ اور 4 لاکھ اساتذہ* وزیر اعلی پجاب کی خصوصی شفقت چاہتے ہیں۔ * پیف سکولز کی ماہانہ فیس 550* روپے میں 7 سال سے خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا مہنگاٸی کے اس ہوش ربا۶ دور میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے اپیل ہے کہ پیف کے بجٹ میں معقول اضافہ کیا جاۓ اور پیف سکولز کی ماہانہ فیسیں سندھ ایجوکیشن فاٶنڈیشن کے برابر کی جاٸیں۔ ان خیالات کا اظہار ال پاکستان پراٸیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرمیاں شبیراحمد نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ آفت زدہ علاقوں کے پیف سکولز کی بحالی کیلیے فوری طور پر پنجاب حکومت خصوصی مالی امداد کا اعلان کرے۔ سیلاب سے تباہ حال پیف سکولز کی بحالی کیلیے پیف مینجمنٹ سے اپیل ہے کہ وہ ان سکولز کو خصوصی فنڈز کے ساتھ ساتھ 6 ماہ کی ایڈوانس ماہانہ پیمنٹس ریلیز کریں ۔