
لاہور(نامہ نگار) پنجاب ایجوکیش فاؤنڈیشن کےمختلف اضلاع کے پیف پارٹنرز نےکہا کہ
ہم پیف پارٹنرز متحد ہیں اور جلد اپنی حمکت عملی کا اعلان کریں گےکیونکہ نئی نومینشن نہ ملنے کے برابر ہیں ۔ دوسری طرف صوبائی وزیر تعلیم سوشل میڈیا پر تعلیم عام کرنے کا پرچار کررہے ہیں۔ آئے روز نئی پوسٹ لگی ہوتی ہے کہ ہم تعلیم کے لیے نئی پالسیاں لا رہے ہیں تو کبھی تعلیم گھر گھر پہنچانے کی بات کی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف پیف سکولز کو نئے داخلے نہیں دیے جارہے ۔ پیف پارٹنرز صوبائی وزیر تعلیم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ پیف سکولز کو داخلے نہ دیکر کونسی تعلیمی میدان میں انقلاب لایا جائے گا؟ اگر صوبائی وزیر تعلیم نے اگر پیف پالیسی کو نہ تبدیل کیا تو جلد پورا پنجاب لاہور میں دھرنا دے گا۔ذرائع کے مطابق ہراضلاع میں پیف پارٹنرز کی میٹنگ جاری ہیں اور جلد ہی اپنے حکمت عملی طے کرکے اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔