پاکستانتازہ ترین

نجی چینل کی طرف سے پیف پر لگائے گئے الزامات بے بنیا دہیں۔ چئیرمین پیف

لاہور(پاک نیوز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چئیرمین واثق قیوم نے آج اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی چینل کی طرف سے لگائے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہے۔ نجی ٹی وی کا 13ہزارسکولوں کا فگر سمجھ سے بالاتر ہے۔پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں 26لاکھ 28ہزار بچے مفت تعلیم حاصل کر رہیں جو کہ سٹو ڈنٹ انفار میشن سسٹم میں موجو د ہیں۔پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں 1لاکھ9ہزار بچے ایسے بھی مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں جوسٹو ڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں موجود نہیں۔ پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے23لاکھ 89ہزار بچوں کی پیمنٹ کی جارہی ہے جو حقیقی بچوں کی تعداد سے کافی کم ہے۔ افسران کی ملی بھگت سے دو لاکھ 87ہزار بچوں کی اضافی پیمنٹ کرنے کا نجی ٹی وی کا دعوی انتہائی بے بنیاد اور 100%حقائق کے منافی ہے۔اس حوالے سے میڈیا پر تفصیلی بر یفنگ بہت جلد دی جا ئگی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker