تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: پیف پارٹنرز کی ناجائز کٹوتیاں واپس کی جائیں، پیف پارٹنرز تحصیل پتوکی

پیف سکولز کو فی الفور کتب مہیا کی جائیں۔ پیف پارٹنرز

پتوکی(نامہ نگار) تحصیل پتوکی کے پیف پارٹنرز نے صوبائی وزیرتعلیم اور پیف انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے ہی بنائے ایس او پیز کے خلاف ورزی کرکے جو پیف پارٹنرز کی پیمنٹ میں کٹوتیاں کی گئی ہیں وہ واپس کی جائیں۔ کوروونا وائرس کیو جہ سے جہاں سارا پاکستان لوک ڈاؤن ہوا ہے ادھر پیف پارٹنرز کی پیمنٹ سے کٹوتیاں کرکے پیف پارٹنرز اور پیف ٹیچرز کو بھوکا مارا جارہا ہے۔ پیف پارٹنرز تحصیل پتوکی نے کہا کہ نہ صرف کٹوتیاں واپس کی جائیں بلکہ ہماری فیسوں میں اضافہ بھی کیا جائے۔ پیف پارٹنرز نے پیف انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیف سکولز کے بچوں کو فی الفور کتب دینے کا حکم صادر کیا جائے کیونکہ جب احساس پروگرام کے تحت پیسے تقسیم ہوسکتے ہیں تو پھر بچوں میں کتب بھی تقسیم ہوسکتی ہیں۔ کتب نہ ہونے کی وجہ سے بچے فارغ ہیں اور آوارہ گھوم رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا عندیہ دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker