پاکستانتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پوری دنیا کے لیے ایک روشن مثال بن گیا ہے۔ راجہ قمرالاسلام

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن میٹنگ پنجاب یونیورسٹی کے فیصل ایڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ایف اے ایس، ای وی ایس اور این ایس پی پروگرامز کے سکول مالکان (پیف پارٹنرز) ایک جگہ اکٹھا کیا گیا۔ پروگرام صبح نو بجے سے دوپہر دوبجے تک جاری رہا۔ پروگرام میں کمپیئرنگ کے فرائض افتخار ربانی نے دیے۔ تقریب سے افتتاحی کلامات کرنل عمران یعقوب نے کہے۔ ایف اے ایس کےڈائریکٹر زاہد علی، این ایس پی کے ڈائریکٹر رانا شفیق اور ای وی ایس کی ڈائریکٹر ثمینہ نواز نے اپنے اپنے پروگرامز کی مکمل رپورٹ پیش کی۔ ان کے علاوہ پیف سے منسلک افراد نے بھی خطاب کیا۔ بعد میں ایم ڈی طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیف پارٹنر اور پیف ایک فیملی کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیف سکول مالکان کی انتھک محنت کو خوب سراہایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکول مالکان کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کررہے ہیں مگر ہم کسی بھی سکول میں سیکورٹی یا رزلٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ تقریب سے چئیرمین پیف راجہ قمرالاسلام نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم سفارش پر یقین نہیں رکھتے ۔ ہر کام میرٹ پر کرتے ہیں۔ کوئی بھی مجھے سیاسی بندہ سمجھ کر سفارش کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج پیف کی مثالیں دوسرے صوبوں میں ہی نہیں دی جارہی بلکہ دنیا میں دی جارہی ہیں۔ پیف اپنے پارٹنرز سے اسی طرح کی امیدیں رکھتا ہے کہ مستقبل اسی طرح وہ اپنے ادارے کا نام روشن کراتے رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں سوال وجواب بھی کئے گے۔ سکول پارٹنرز کے سوالوں کے جواب چئیرمین صاحب اور ایم ڈی صاحب نے خود دیے۔ پروگرام کےآخر میں سکول پارٹنرز کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔یہ الگ بات ہے کہ پورے پروگرام میں سکول پارٹنرز کے لیے پینے کےپانی کا انتظام تک نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button