شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پیف پارٹنرز اتحاد کی کال، 19 مارچ کو ضلع قصور کے پیف پارٹنرز بھرپورشرکت کریں گے

پیف پارٹنرز اتحاد کی کال، 19 مارچ کو ضلع قصور کے پیف پارٹنرز بھرپورشرکت کریں گے

قصور(نامہ نگار)ضلع قصور سے پیف پارٹنرز کا دس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ 19 مارچ کو دس بجے ناصر باغ لاہور پہنچے گا۔ نامہ نگار کے مطابق نئے داخلے اور چھ سال سے فیس میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف پیف پارٹنرز اتحاد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ضلع قصور سے ای وی ایس، این ایس پی، ایف اے ایس اور پی ایس ایس پی سکولز کے مالکان اور اساتذہ 19 مارچ بروز منگل کو دس بجے ناصر باغ لاہور احتجاج کے لیے ضرور پہنچےگے۔ پیف پارٹنرز نے چونیاں اور قصور میں میٹنگ کے ذریعے اپنا پروگرام پہلے ہی ترتیب دے لیا تھا۔ ضلع قصور دوسرے اضلاع کی طرح اپناکردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے آئندہ الیکشن2015 کے لیے 35ممبران پر مشتمل لسٹ جاری