شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پیف سکولز پارٹنرز نے وزیرتعلیم کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دے دی

پیف سکولز پارٹنرز نے وزیرتعلیم کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دے دی

لاہور(پاک نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنرزآج گلبرگ میں پیف آفس کے سامنے ایک پریس کانفرنس کی۔ پیف سکولز کی تمام تنظیموں کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ پیف اتحاد کے نام سے ہونے والی پریس ٹاک میں پیف انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نئے داخلوں کی اجازت دے اور پیف کے بچوں کی فیس میں اضافہ بھی کرے جو پچھلے کئی سالوں سے نہیں کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے پیف سکولز پارٹنرز نے وزیرتعلیم کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دے دی، پیف سکولز کو نئے داخلوں کی اجازت نہ دی گئی اور پیف و پیما سکولز کی فیس میں اضافہ نہ کیا گیا تو اگلے ہفتے 40 لاکھ سٹوڈنٹس سمیت پنجاب کے ھر ضلع کی اھم شاہراہ پر احتجاج کیا جاۓ گا اور اگر ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو پیف سکولز کوئی احتجاج نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔‘‘